راولپنڈی ، اسلام آباد ( ر پو ر ٹنگ ٹیم) راولپنڈی کے پوش علاقے چو ہڑ چوک میں حساس ادارے کی بس پر خود کش حملہ 17ملازمین سمیت 36 افراد زخمی جبکہ خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیا راولپنڈی کینٹ کے علاقہ چو ہڑ ہڑ پال چوک میں موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور سگنل پر کھڑی بس سے ٹکرا گیا زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ر یسکیو1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچا دیا دھماکہ کے فوری بعد ریجنل پولیس آفیسر ناصر درانی نے 6 افراد کی ہلاکت بارے میڈیا کو بریفنگ دی لیکن ایک گھنٹہ بعد آر پی او نے دوبارہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اس خود کش حملہ میں صرف حملہ آور ہی ہلاک ہوا ہے … مزید تفصیل
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی) فرانس نے پاکستان کو ٹائیگر ہیلی کاپٹروں سمیت فوجی آلات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔یہ یقین دہانی فرانسیسی صدر کے ملٹری سٹاف ایڈوائزر ایڈمرل ایڈورڈ گیولاڈ نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات میں کرائی ۔ اس موقع پر وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے تجویز دی کہ پاکستان اور فرانس کی حکومتوں کوسول ایٹمی توانائی کے میدان میں عملی تعاون کیلئے روڈ میپ وضع کرناچاہیے ۔ ایٹمی تعاون کے بارے میں متفقہ پیش قدمی کیلئے ورکنگ گروپ قائم کیاجاسکتا ہے۔ … مزید تفصیل
راولپنڈی ،لاہور(ر پو ر ٹنگ ٹیم‘ثناء نیوز،آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چو ہڑ چوک خود کش حملے میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند اور دہشت گرد سو ات اور فا ٹا آپریشن کا انتقام لینا چاہتے ہیں ہم سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اتحاد و اتفاق سے عسکریت پسندوں پر قابو پا لیں گے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے جنوبی پنجاب میں 500 سے 700 عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں کوئی اطلاع اور معلومات فراہم نہیں کی ہے انہیں ایسے بیان نہیں دینا چاہیں ہمیں دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہے … مزید تفصیل