حج معاہدہ کےلئے وزارت مذہبی امور کا اعلیٰ سطح کا وفدسعودی عرب روانہ

2فروری کو حج2018کےلئے معاہدے پر دستخط ہونگے ، حج کوٹے کا فیصلہ کیا جائےگا
اسلام آباد(آن لائن ) سعودی وزارت حج کے ساتھ حج معاہدہ کرنے کےلئے وزارت مذہبی امور کا اعلیٰ سطحی وفدسعودی عرب روانہ ہوگیا ہے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی قیادت میں جانے والے وفد میں وفاقی سیکرٹری خالد مسعودچودھری ،جوائنٹ سیکرٹری حج طاہر احسان ،پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کے نمائندے بھی وفد میں شامل ہیں،وفد ایک ہفتے کے دورے کے دوران سعودی وزیر حج کے علاوہ چےئرمین جنوب ایشیاءموسسہ کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کرے گا 2فروری کو پاکستان اور سعودی وزارت حج کے درمیان حج2018کے لئے معاہدے پر دستخط ہونگے اور حج کوٹے کا فیصلہ کیا جائے گا دورے کے موقع پر سعودی عرب میں سرکاری سطح پر جانے والے عازمین حج کےلئے ٹرانسپورٹ ،رہائش اور کھانوں کی فراہمی کے معاہدے بھی کئے جائیں گے ۔

Comments
Loading...