ناروے کے سائیکلسٹ نے فرینکفرٹ سائیکل ریس جیت لی

جرمنی:  فرینکفرٹ سائیکل ریس ناروے کے سائیکلسٹ الیگزینڈر کرسٹوف نے جیت لی۔ آسٹریلوی مائیکل میتھیوز دوسرے نمبر پر رہے۔

فرینکفرٹ سائیکل ریس کا میگا ایونٹ، سائیکلسٹ نے خوب مہارت اور تیز رفتاری دکھائی، سب نے جیت کے لیے بھرپور زور لگایا۔ ٹریک کے اطراف کھڑے شائقین نے کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد ناروے کے الیگزینڈر کرسٹوف ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔ آسٹریلیا کے مائیکل میتھیوز دوسرے نمبر پر رہے۔

Comments
Loading...