نوکیا کا پہلا 4 کیمروں والا فلیگ شپ فون

لاہور:  یاد رہے کہ نوکیا نے گزشتہ سال سمارٹ فونز کی دنیا میں کافی وقت کے بعد قدم رکھا اور 2017 میں کئی ڈیوائسز متعارف کرائی۔

کمپنی 2018 کا آغاز اپنے نئے فلیگ شپ فون نوکیا نائن سے کر رہی ہے۔ اور اس ضمن خبریں موجود ہیں کہ 25 فروری کو کمپنی کی جانب سے نوکیا نائن کے ساتھ ساتھ کمپنی کا اب تک سب سے سستا فون نوکیا ون جبکہ گزشتہ سال کا نوکیا سکس کا اپ ڈیٹ 2018ء ورژن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

بنیادی طور پر نوکیا ون بنیادی طور پر اینڈرائیڈ گو پروگرام کا حصہ بننے والا فون ہے جو بہت زیادہ مہنگے فونز نہ خرید سکنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

خبروں کے مطابق نوکیا 9 5.5 انچ کے فل ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہو گا جس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 یا 845 پراسیسر کی موجودگی کا امکان ہے۔ اسی طرح چار سے چھ جی بی ریم، ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ جس کے لیے کمپنی نے کارل زئیس آپٹیکس کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔اسی طرح یہ کمپنی کا پہلا فون بھی ہوگا جو کہ بیزل لیس اور ہوم بٹن سے محروم فون ہوگا جبکہ فنگرپرنٹ سنسر کو بیک پر منتقل کردیا جائے گا۔ ویسے تو فی الحال یہ افواہیں تاہم اس کی ایک تصویر بھی لیک ہوکر سامنے آئی ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس کی متوقع قیمت 70000 روپے ہو گی۔

Comments
Loading...