
انڈر نائنٹین ورلڈ کپ ، تیسری پوزیشن کا میچ کل ہوگا
کوئنز ٹائون میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مقابلہ کریں گی ، دونوں ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں
کوئنز ٹائون انڈر نائنٹین ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن کے لیے کل پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ پڑے گا، کیویز کے دیس میں جاری جونیئرز کا سپر میگا ایونٹ اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ یکم فروری کو کوئنز ٹاؤن میں ایک اور بڑا میدان لگے گا ، پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے۔ فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی دونوں ٹیمیں تیسری پوزیشن کے لیے جان لڑائیں گی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت سے دو سو تین رنز کی بری شکست ہوئی جبکہ افغانستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ہار ہوئی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ تمام خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر میدان میں اتریں گے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال ایشیا کپ انڈر نائنٹین کے فیصلہ کن مقابلے میں پاکستانی جونیئر افغانستان سے ہی ہار چکے ہیں۔ انڈر نائنٹین ورلڈکپ کا فائنل تین فروری کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول ہے