فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے کی کمی

کراچی: نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے کی کمی کر دی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے حساب سے کمی کر دی ہے۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دسمبر2017ء کے بلوں میں کی ہے اور اس کا اطلاق فروری کے بلوں پر بھی ہو گا۔ نیپرا کے مطابق، کے الیکٹرک صارفین اور ماہانہ 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

Comments
Loading...