لندن فلیٹس حسین نواز کی ملکیت ہیں: مریم نواز کا احتساب عدالت میں بیان

اسلام آباد:  احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج بھی اپنا بیان جاری رکھیں گے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے روسٹرم پر آکر اپنے بیان میں کہا لندن فلیٹس حسین نواز کی ملکیت ہیں، نیلسن اور نیسکول کے بینیفشل مالک بھی حسین نواز تھے، ان دونوں کمپنیوں کا ٹرسٹ ڈیڈ کے ذریعے ٹرسٹی بنایا گیا، یہ حقیقت ہے میرے دادا میاں شریف پورے خاندان کی کفالت کرتے تھے، دادا خاندان کے اخراجات اٹھاتے، سب کو ماہانہ جیب خرچ بھی دیتے تھے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں نے جے آئی ٹی میں دونوں ڈیکلیریشن پیش کیے، دونوں ڈیکلیریشن نوٹری پبلک سے تصدیق شُدہ تھے، واجد ضیا نے جان بوجھ کر بدنیتی پر مبنی اور من گھڑت بیان دیا۔ گزشتہ روز مریم نواز نے 128 میں سے 47 سوالوں کے جواب قلمبند کروائے تھے۔

Comments
Loading...