پریمئیر فٹ بال لیگ: چیلسی کو بورن ماؤتھ کے ہاتھوں تین صفر سے شکست

لندن: پریمئیر فٹ بال لیگ میں دفاعی چیمپئن چیلسی کو بورن ماؤتھ کے ہاتھوں تین صفر سے شکست ہو گئی۔

انگلش لیگ کے میچ میں چیلسی اور بورن ماؤتھ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ دوسرے ہاف میں مہمان ٹیم چھائی رہی۔

کولم ولسن نے 51ویں منٹ میں دفاعی کھلاڑیوں کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول داغ دیا۔ تیرہ منٹ بعد جونئیر سٹینسلاس نے بورن ماؤتھ کی برتری کو دوگنا کر دیا۔

بورن ماؤتھ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیلسی کو تین صفر سے ہرایا۔ دفاعی چیمپئن کلب تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آ گیا ہے۔

Comments
Loading...