
پاک برازیل اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کیلیے بزنس فورم قائم
اسلام آباد:
پاکستان اور برازیل کے مابین دوطرفہ تجارت میں اضافے کے لیے پاکستان برازیل بزنس فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
پاکستان برازیل بزنس فورم کے قیام کا اعلان پاکستان میں برازیل کے سفیر کلاوجو لنزاور ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے ایک تقریب کے دوران کیا جس میں ملک بھر سے کاروباری برادری کے رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس فورم کا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہو گا جبکہ اس کی شاخیں ملک بھر اور برازیل میں ہوںگی۔
اس موقع پر کلاوجو لنز نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے مابین تجارت کو اسکے حقیقی پوٹینشل تک پہنچانا چاہتے جس کے لیے درآمد و برآمدکنندگان کے مسائل حل کرنا ہوں گے تاکہ روزگار، کاروبار اور محاصل میں اضافہ ہو۔