عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ میں مزید کمی آگئی

ایشیائی اور امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ،ایشیائی مارکیٹ میں کمی کی وجہ امریکا میں خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہے ۔

نیویارک : سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں مارچ کیلئے برنٹ نارتھ کی سپلائی 44 سینٹ کمی کے ساتھ 69.02 ڈالر فی بیرل اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کے سودے 1.06 ڈالرکمی کے ساتھ 64.50 ڈالرفی بیرل پر طے پائے ۔ دوسری جانب امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ، نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر سودے 65 سینٹ کم ہوکر 68.81 ڈالر فی بیرل رہے ۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.21 ڈالر کمی کے ساتھ 64.35 ڈالر فی بیرل رہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتیں 70ڈالر فی بیرل سے اوپر تھیں ۔

Comments
Loading...