آرمی چیف کا کلثوم نواز کی صحت یابی کیلیے دُعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دُعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور فیملی کے نام پیغام میں کلثوم نواز کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دُعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا گلے کے کینسر کا علاج جاری ہے جب کہ گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے والدہ کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

Comments
Loading...