پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں شہدا کی مرہونِ منت، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی گئی ہے۔

قوم کی عید کی خوشیاں، پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کی مرہون منت، عید کے موقع پر اپنوں سے دور فوجی جوان ملکی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے پاکستانیوں کو عید مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

Maj Gen Asif Ghafoor

@OfficialDGISPR

Armed Forces of Pakistan, CJCSC and Services Chiefs wish a very happy Eid to fellow Pakistanis.
“We owe this festivity in a peaceful environment to all our Martyrs & Ghazis. Salute to them. May Allah continue His blessings upon Pakistan. Amen”, COAS.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پُرامن ماحول میں جاری عید کی خوشیاں غازیوں اور شہداء کا قرض ہیں۔ شہداء اور غازیوں کو سلام، اللہ پاکستان پر اپنی رحمتیں جاری رکھے، آمین۔
Comments
Loading...