آر او کا فیصلہ انصاف کے برعکس اور غیر منصفانہ ہے: بابر اعوان

اسلام آباد:  بابر اعوان کا کہنا ہے کہ آر او کا فیصلہ انصاف کے برعکس اور غیر منصفانہ ہے، عمران خان این اے 53 سے ایم این اے اور وزیراعظم بھی بنیں گے۔

وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن ایکٹ میں لکھا ہے آر او تکنیکی غلطیوں کو دور کرے، عمران خان عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے این اے 53 سے کاغذات جمع کرائے، کاغذات نامزدگی کمزور بنیاد پر مسترد کیے گئے، میانوالی میں بھی اپیل دائر کریں گے۔

Comments
Loading...