کپل شرما 2 ماہ بعد منظر عام پر، پہچاننا مشکل

امیڈین کپل شرما 2 ماہ بعد منظر عام پر آگئے لیکن انہیں بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے پہچاننا مشکل ہو گیا۔

کپل شرما کا کیریئر عروج سے زوال کی طرف گامزن ہے جس کی وجہ سے پچھلے کچھ عرصے میں ان کے 2 کامیڈی شو بند ہوچکے ہیں۔

دوسرے شو ’فیملی ٹائم ود کپل‘ کی ناکامی کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر نازیبا ٹوئٹس کیں  اور ایک صحافی کو بھی دھمکیاں دیں جس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما ڈپریشن (ذہنی تناؤ) کے علاج کے لیے دنیا سے پوری طرح کٹے ہوئے تھے اور اب انہیں تقریباً 2 ماہ بعد ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔

کپل شرما کی ائیرپورٹ پر کھینچی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا وزن خاصا بڑھا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں پہچاننا مشکل ہے۔

کپل شرما کی گزشتہ شب کی تصاویر — فوٹو: بھارتی میڈیا 

دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی مداحوں سے بات چیت میں انہوں نے اپنے موٹاپے کا اعتراف کیا ہے اور ایک مداح کی جانب سے پروفائل پکچر  کی تبدیلی کا کہا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ جب تک وہ واپس پرانی حالت میں نہیں آجاتے اس وقت تک تصویر نہیں بدلیں گے۔

Comments
Loading...