کراچی میں سمندر کی بے رحم لہروں نے 7 زندگیاں نگل لیں

لسبیلہ:  کراچی میں سمندر کی بے رحم لہروں نے   7 زندگیاں نگل لیں، 4 خواتین کی لاشیں مل گئیں، ایک بچے کو بچا لیا گیا جبکہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔

تمام افراد ہنستے مسکراتے پکنک منانے آئے ،مگر نہاتے ہوئے موت نے خوشیاں لوٹ لیں، واقعہ گڈانی پکنک پوائنٹ پر پیش آیا۔ جاں بحق خواتین کا تعلق کراچی کے علاقے کچھی پاڑہ سے ہے، خواتین کی لاشیں گڈانی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ ڈوبنے والی خواتین کی شناخت حمیرا، صدف اور شاہدہ کے نام سے کر لی گئی جبکہ 12 سالہ مہک بھی ڈوبنے والوں میں شامل ہے۔ 2 بچوں امان اور سفیان کی تلاش جاری ہے۔ 9 افراد پر مشتمل لیاری کا خاندان گزشتہ رات گڈانی رشتے داروں کے ہاں پہنچا تھا، خواتین بچوں کے ہمراہ سمندر پر سیر کیلئے گئی تھیں۔

Comments
Loading...