حکومتی قرضوں میں جولائی تا مئی 973 ارب روپے کا اضافہ

کراچی: 

 حکومتی قرضوں میں رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں973 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق حکومتی قرضے مئی کے اختتام پر 10 ہزار 103 ارب روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے، سابقہ حکومت نے 11ماہ میں اسٹیٹ بینک سے 2ہزار 464 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے، قرضوں کے حصول کے لیے کمرشل بینکوں پر انحصار کم کیا گیا تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے سرمائے کی ضرورت پوری کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق 11ماہ کے دوران حکومت نے کمرشل بینکوں کو 1ہزار 490 ارب روپے کے قرضے واپس کیے، حسب معمول بینکاری نظام سے نجی شعبے نے حکومت کی نسبت بہت کم استفادہ کیا، 11 ماہ کے دوران نجی شعبے نے 632 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے، نجی شعبے کے کاروباری قرضوں میں 549 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔صارف قرضوں کی مد میں81 ارب 27 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

Comments
Loading...