انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: فائنل میں آسٹریلیا کو شکست، بھارت عالمی چیمپئن بن گیا

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت نے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو 217 رنز کا ہدف دیا۔

جوابی اننگز میں بھارت نے باآسانی ہدف حاصل کرلیا اور آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت کے منجوت کالرا نے شاندار 101 جبکہ ایچ ایم دیسائی نے 47 رنز بنائے۔

Comments
Loading...