سپریم کورٹ: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سےمتعلق درخواست خارج

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے حوالے سے درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں کہ عدالت امریکا کو ہدایت نہیں دے سکتی، وہی کام کریں گے جو کر سکتے ہوں۔

درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ معاملے پر وزارتِ خارجہ کو نوٹس جاری کیا تھا، جواب آ گیا ہے۔ ایشو عافیہ صدیقی کی شہادت کا تھا، ماشااللہ وہ باحیات ہیں۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل نے کہا کہ پاکستانی شہری کے بھی بنیادی حقوق ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستانی عدالتیں عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکا میں کردار ادا نہیں کر سکتیں۔ اگر امریکی عدالت ہمارا حکم اٹھا کر پھینک دے تو ہماری عدلیہ کی کیا عزت رہے گی، وہی کام کریں گے جو کر سکتے ہوں۔

Comments
Loading...