ملکہ برطانیہ کی جانب سے 3 پاکستانی نوجوانوں کیلئے ’کوئنز ینگ لیڈرز‘ ایوارڈ

لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی جانب سے 3 پاکستانی نوجوانوں کو سماجی خدمات انجام دینے پر ’کوئنز ینگ لیڈر‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

گزشتہ روز شاہی محل بکنگھم پیلس میں ’کوئنز ینگ لیڈرز‘ ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی نوجوانوں ہارون یاسین، حسن مجتبیٰ اور ماہ نور سید کو ’کوئنز ینگ لیڈرز‘ ایوارڈ دیا گیا۔

’کوئنز ینگ لیڈرز‘ ایوارڈ کی تقریب میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے اُن تمام نوجوانوں کو اعزاز سے نوازا گیا جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں۔

شاہی محل بکنگھم میں ’کوئنز ینگ لیڈرز‘ ایوارڈ کی تقریب—.فوٹو بشکریہ/کوئنز ینگ لیڈرز ٹوئٹر 

یہ ایوارڈ کامن ویلتھ گروپ کے رکن ممالک کے ایسے نوجوانوں کی شناخت کرتا ہے جن کی عمر 18 سے 29 برس ہو اور وہ اپنی کمیونٹی میں کسی اہم سماجی کام کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہوں، جو کسی کو جینے کی صحیح راہ اور امید دکھا رہے ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستانی نوجوان حسن مجتبٰی زیدی ‘ڈسکورنگ نیو آرٹسٹس’ کے بانی ہیں جو آرٹ کے ذریعے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارتے ہیں۔ وہ بچوں کو مفت آرٹ ٹریننگ دیتے ہیں اور اس کے ساتھ جو طلباء تعلیمی اخراجات نہیں اٹھا سکتے انہیں تعلیم بھی فراہم کرتے ہیں۔

UKinPakistan????????????????

@ukinpakistan

We’re proud that Hassan Mujtaba Zaidi, this year’s @QueensLeaders from is visiting the UK for his Residential Programme

ہارون یاسین ’اورینڈا‘ کے بانی ہیں جو قومی نصاب کو کارٹون سیریز میں بدل کر بچوں کے لیے پیش کرتے ہیں، جس کا نام تعلیم آباد ہے۔ ہارون اُن بچوں کو نصابی اور   ڈیجیٹل تعلیم دینے کے لیے گامزن ہیں جن کے پاس علم حاصل کرنے کے لیے وسائل موجود نہیں ہیں۔

UKinPakistan????????????????

@ukinpakistan

We’re excited that Haroon Yasin will soon receive his @QueensLeaders Award from HM The Queen for his work to improve the lives of others in Pakistan

ماہ نور ’اسپریڈ دی ورڈ‘ کی بانی ہیں جو بچوں کے ساتھ زیادتی، جسمانی اور ذہنی دباؤ کو ختم کرنے کے لیے مخلتف سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔

علاوہ ازیں ماہ نور ’خواجہ سرا سپورٹ‘ آرگنائزیشن سے بھی منسلک ہیں اور ان کے لیے فنڈز جمع کرتی ہیں۔

UKinPakistan????????????????

@ukinpakistan

We’re excited to announce that @QueensLeaders Mahnoor Syed from Pakistan is visiting the UK to collect her award from Her Majesty The Queen

Comments
Loading...