25 جولائی کو مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست ہوگی،عمران خان

لاہور: چیرمین پی ٹی ٰآئی عمران خان کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہو گا اور اس دن مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست ہوگی۔

لاہور میں حلقہ این اے 131 کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں لاہور پنجاب اور پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کرے گا، مقابلے کیلئے کسی پارٹی کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے البتہ جائیدادیں بنانے والے کبھی پی ٹی آئی کے جنون اور نظریے کا مقابلہ نہیں کرسکتے جب کہ این اے 131 میں زبردست مقابلہ ہو گا اور ولید اقبال این اے 131 کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے نام اب پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔  25 جولائی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہو گا اور اس دن مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست ہوگی، ہم نے آخری گیند تک مخالفین کا مقابلہ کرنا ہے جب کہ انتخابات جیت گیا تو اللہ کا شکرادا کروں گا اور نفل پڑھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کسی رشتہ داراوردوستوں کوٹکٹ نہیں دیا لیکن پھر بھی پرانے کارکنوں کے احتجاج پرتکلیف ہوتی ہے۔

Comments
Loading...