امریکی ریاست میری لینڈ میں مقامی اخبار کے دفتر پر حملہ، پانچ افراد ہلاک

امریکی ریاست میری لینڈ میں واقع ایک اخبار کے دفتر میں ایک شخص کی اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست میری لینڈ کے علاقے ایناپولس میں اخبار ’کیپیٹل گزٹ‘کے نیوز روم میں پیش آیا۔

فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو بھی حراست میں لے لیا گیا، جس کی شناخت 38 سالہ جیروڈ راموس کے نام سے ہوئی۔

ملزم نے نیوز روم میں ہینڈگن سے اندھادھند فائرنگ کی، جس کے قبضے سے اسموک ہینڈ گرینیڈز بھی برآمد ہوئے۔

واقعے کے وقت عمارت میں 170 کے قریب افراد موجود تھے۔

Capital Gazette

@capgaznews

Five people were killed and several others were “gravely injured” in a shooting at the Capital Gazette office, according to police. A shooter is in custody. https://bsun.md/2yNfTEC 

Multiple people shot at Capital Gazette newspaper in Annapolis

A shooting has occurred at the Capital Gazette in Anne Arundel County, a paper that is owned by The Baltimore Sun, according to reports from Gazette staff.

capitalgazette.com

رپورٹس کے مطابق ملزم کا اخبار ‘کیپٹل گزٹ’ سے دیرینہ تنازع تھا اور اخبار  نے ملزم کے خلاف جولائی 2011 میں ایک مضمون شائع کیا تھا۔

دوسری جانب اخبار ‘کیپٹل گزٹ’ کو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔

میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس واقعے کے بعد شدید صدمے میں ہیں۔

Governor Larry Hogan

@GovLarryHogan

Absolutely devastated to learn of this tragedy in Annapolis. I am in contact with County Executive Steve Schuh, and @MDSP is on the scene assisting @AACOPD. Please, heed all warnings and stay away from the area. Praying for those at the scene and for our community.

Anne Arundel Police

@AACOPD

#update confirming active shooter at 888 Bestgate Road in Annapolis. Building evacuated. Officers continuing to search building. Relocation point is inside Lord and Taylor in the mall.

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی واقعے پر بریفنگ دی گئی۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Donald J. Trump

@realDonaldTrump

Prior to departing Wisconsin, I was briefed on the shooting at Capital Gazette in Annapolis, Maryland. My thoughts and prayers are with the victims and their families. Thank you to all of the First Responders who are currently on the scene.

Comments
Loading...