زمبابوے T-20 سیریز کل سے شروع، شاہین اور میزبان ٹیم دوپہر ایک بجے ٹکرائیں گے

لاہور:  پاکستان، آسٹریلیا اور میزبان زمبابوے کے درمیان 3 ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، سیریز کا افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دِن ایک بجے کھیلا جائے گا۔

سرفراز الیون کیلئے نیا مِشن کل سے شروع، پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا کل سے آغاز ہو گا، بڑے امتحان سے قبل شاہینو ں کی بھرپور تیاریاں جاری ہے، کپتان سرفراز سمیت دیگر کھلاڑی خوب مشقیں کر رہے ہیں۔

کینگروز اہم سیریز اپنے نام کر کے پاکستان سے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین سکتے ہیں، ایونٹ کا افتتاحی مقابلہ کل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں دِن ایک بجے میدان میں اتریں گی۔

Comments
Loading...