میاں صاحب آج تاریخی موچی گیٹ کے جلسے میں بتائیں گے کہ آپ کو کیوں نکالا گیاقمر زمان

لاہور(جنرل رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب آج تاریخی موچی گیٹ کے جلسے میں بتائیں گے کہ آپ کو کیوں نکالا گیاانہوں نے کہا کہ ہم نے اب (ن) لیگ کا گریبان پکڑ کر حساب لینا ہے نواز شریف نے بھٹو خاندان کی سیاستکا خاتمہ کرنے کیلئے مقدمے بنائے لیکن ہم عالمی اور ملک کی عدالتوں سے سر خروہوئے لیکن آپ کے پورے خاندان کو سپریم کورٹ نے چور قرار دیدیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بادامی باغ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمان چن،اسلم گل ،ثمینہ گھرکی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے انہوںنے کہا کہ ہمارے حریف کہتے تھے پیپلزپارٹی ختم ہو گئی پاکستان پیپلزپارٹی پر نواز ،شہباز اور سیف الرحمن نے مقدمات بنائے ،ہم ان کے دور میں ان کی عدالتوں سے سے بری ہوئے عالمی عدالتوں میں بھی سرخرو ہوئے لیکن میاں صاحب آپ سز ا یافتہ ہیں آپ سپریم کورٹ سے نا اہل ہوئے ہیں سپریم کورٹ نے آپ کو ، آپ کی بیٹی ، بیٹوں، سمدھی ،داماد اور بھائیوںپر مقدمہ کیا ہے یہ ہم نہیں کہتے بلکہ عدالت کہتی ہے کہ پورا خاندان ہی چور ہے انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبے میں (ن) لیگ کی حکومت ہے ،کسی نے تو آپ پر مقدمہ نہیں بنایا ، آپ پھر کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ،آج موچی گیٹ جلسے میں اس کا جواب دوں گا انہوںنے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز پر چھوٹے میاں کے حق میں فیصلہ آیاتو کہتے ہیں عدالتیں ٹھیک ہے لیکن بڑا بھائی کہتا ہے عدالتیں ہماری خلاف سازش کررہی ہیں بڑے بھائی سے پوچھا جائے اس نے تو عدالتوں کا فیصلہ ماننے کا کہاتھا لیکن میاں صاحب اور ان کی بیٹی نے عدالتوں کے فیصلے کا کیا حشر کیا ہے ،یہ چاہتے عدالتوں کے فیصلے ان کے مرضی کے مطابق ہوں ۔ہم احتساب کرائیں گے بلکہ (ن) لیگ کا گریبان پکڑ کر حساب لینا ہے ، آپ کے لئے اڈیالہ جیل تیار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پوری دنیا کے سامنے کشمیرکا مقدمہ لڑا ہے اس مقدمہ کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے اور ڈکٹیٹرپرویز مشرف ملک سے فرار ہو گیا ہے جو کشمیر کے سات ٹکڑے کرنا چاہتاتھا۔
کائرہ

Comments
Loading...