پینلٹی ککس پر کروشیا کے ہاتھوں ڈنمارک کو شکست

نزنی نووگوروڈ: ورلڈ کپ فٹبال کے ناک آؤٹ مرحلے کے اہم میچ میں کروشیا نے ڈنمارک کو پینلٹی ککس پر3-2  سے ہراکرکوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کروشیا اور ڈنمارک کے درمیان کھیلے گئے میچ میں مقررہ 90 منٹ اور پھر اضافی آدھے گھنٹے میں 1-1گول سے برابر رہا جس کے بعد فیصلہ بینلٹی ککس پر کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے گول کیپرز نے پہلی پہلی پینلٹی ککس روک کر میچ مزید دلچسپ بنادیا تھا، بعد میں ڈنمارک کے کھلاڑی صرف 2 گول کرسکے جبکہ کروشیا کے کھلاڑیوں نے 3 بار گیند کو جال میں پہنچایا۔

Comments
Loading...