کترینہ نوجوان اداکاروں کیساتھ فلم کرنے سے کترانے لگیں

لاہور: بالی ووڈ کی بار بی ڈول کترینہ کیف جو ان دنوں اپنی فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان سے متعلق تازہ خبر یہ ہے کہ اداکارہ مستقبل میں اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے محتاط ہوگئی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ مسلسل ناکام فلموں کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہونیوالی ایکشن تھرلر فلم ٹائیگر زندہ ہے کی کامیابی سے کترینہ کیف کو یہ بات سمجھ آگئی کہ انہیں کس طرح کے اداکاروں کیساتھ کام کرنا چاہیے۔ رپورٹس کے مطابق کترینہ کی زیادہ تر وہی فلمیں کامیاب گئی ہیں جن میں انہوں نے خود سے بڑی عمر اور کامیاب اداکاروں کیساتھ کام کیااس لیے اب انہوں نے طے کر لیا ہے کہ وہ نوجوان اداکاروں کیساتھ سکرین پر رومانس نہیں کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف نے 2016 اور 2017 میں ریلیز ہونے والی اپنی تمام ناکام فلموں اورٹائیگر زندہ ہے کی کامیابی کے بعد یہ فیصلہ کر لیا کہ اب وہ صرف بڑے اداکاروں یعنی سلمان، شاہ رخ اورعامر خان جیسے اداکاروں کیساتھ ہی کام کرینگی تاہم اداکارہ نے یہ بھی سوچ رکھا ہے کہ اگر انہیں انتہائی شاندار سکرپٹ کی حامل فلم میں نوجوان اور قدرے نئے اداکار کیساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ اس پر ضرور سوچیں گی۔

Comments
Loading...