
پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہاہے کہ گھبرانے والے نہیں اور عدل قائم کرنے کے لیے کشتیاں جلاکر میدانمیں نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ جھوٹ بولنے والا صادق و امین بن گیا ہے۔ سلام کرتا ہوں جنہوں نے عمران خان کو صادق و امین قرار دیا، عمران نے ہیلی کاپٹر کی بھی چوری کی ہے، عوام ووٹ دیتے ہیں لیکن چند لوگ اس ووٹ کو پاں کے نیچے روندتے ہیں، کیا انہیں یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ نواز شریف کو نکال دیں۔۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کے زیراہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا میاں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کی ترقی کیلئے دن رات کام کررہا تھا دن رات ایک کرکے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اب طلال اور دانیال پر بھی توہین عدالت لگ گئی ہے، خدا کا خوف کرو، یہ عوام کو منظور نہیں، خدا سے ڈرو یہ عوامی عدالت ہے، اب مجھے تاحیات نااہل قرار دینے کا سوچا جارہا ہے، اگر آپ کو یہ فیصلہ منظور نہیں تو 2018 کے الیکشن میں اتنا ووٹ دو کہ پارلیمنٹ میں ایسے قوانین آجائیں جس سے نواز شریف کی نااہلی کا یہ عدالتی فیصلہ عوام کی طاقت سے ختم ہوجائے۔میاں نواز شریف نے کہا کہ چند لوگ آپکے ووٹ کو پاوں تلے روند دیتے ہیں نواز نے کیا قصور کیا تھا کہ چند لوگوں نے نکالا کیا کوئی رشوت لیا کیوں نکالا نواز شریف اس بات پر نکالا کہ نواز شریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ہے ۔کہاں گیا ووٹ آپکا اس کا تقدس اور احترام کہاں پانچ لوگوں نے آپکے ووٹ کے خلاف فیصلہ دیا کیا آپ لوگوں نے اس قانون کو بدلنا ہے ۔یہ عوامی عدالت ہے جس نے فیصلہ دیا کہ نواز شریف اتنا ووٹ دو کہ پارلیمنٹ میں نواز ایسا منتخب ہو کہ ایسے قوانین ختم ہوں میں آپ کا جنگ لڑ رہا ہوں کیا آپ میرے ساتھ چلیں گے قدم سے قدم ملاکر چلوگے نواز شریف کے ساتھ چلوگے آخر میں کہا کہ فاٹا والوں کو قومی دھارے میں لائیں گے ۔ جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بہادر اور دلیر ہیں اور لیڈر بھی دلیر ہونا چاہیے، کیا 5 سال کنٹینر پر بیٹھنے والا خیبرپختونخوا کے عوام کا لیڈر ہوسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور نادرن بائی پاس ٹول پلازہ کے مقام پر پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام جلسے عام سے خطاب کرتے وئے کیا۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے امیر اور غریب کو ایک جیسی تعلیم ملے گی،کیا ایسا ہوا اور انہوں نے صوبے میں ایک اسکول بھی نیا نہیں بنایا بلکہ اسکول بند ہوگئے۔مریم نواز نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہاں ہے وہ بجلی جو عمران خان نے بنا کر دوسرے ملکوں کو ایکسپورٹ کرنی تھی۔
نواز،مریم