وہ خود بھی لوگوں کے ساتھ ملکررائو انوار کو ڈھونڈیںگے قبائلی علاقوں میں فوج نہیں بھیجنی چاہیے تھے

اسلام آباد (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ خود بھی لوگوں کے ساتھ ملکررائو انوار کو ڈھونڈیںگے قبائلی

Pic04-070
ISLAMABAD: Feb 04 – Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Chairman Imran Khan addressing the All Pakhtun Qaumi Jirga, formed over the extrajudicial killing of Naqeebullah Mehsud in Karachi, outside National Press Club. ONLINE PHOTO by Waseem Khan

علاقوں میں فوج نہیں بھیجنی چاہیے تھے قبائلیوں کے مطالبات آرمی چیف تک پہنچائونگا ہمیں کبھی امریکہ کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی فاٹا کے الحاق کیلئے پوری طرح مہم چلائیں گے۔ اتوار کو نیشنل پریس کلب کے باہر نقیب اللہ کے ماوورائے عدالت قتل کے خلاف محسود قبائل کے احتجاجی دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ راؤ انوار نے صرف نقیب اللہ کا نہیں بلکہ دیگر لوگوں کا بھی قتل کیا۔انہوں نے دھرنا کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اکیلے نہیں پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے اور وہ خود ان کے ساتھ مل کر راؤ انوار کو ڈھونڈیں گے۔عمران خان نے وعدہ کیا کہ وہ قبائلیوں کے مطالبات آرمی چیف تک پہنچائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ نقیب اللہ کو جیسے قتل کیا گیا ایسے ہی کراچی میں کئی لوگ مارے گئے میں کوشش کرتا رہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کروں۔انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کے قتل کے حوالے سے آپ کے مطالبات درست ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ ہمیں اپنی فوج قبائلی علاقوں میں نہیں بھیجنی چاہیے تھی فوج بھیجنے کی مخالفت پر میرا نام طالبان رکھ دیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے قبائلی علاقوں میں جو ظلم کیا، اگر کوئی کمزور قوم ہوتی اب تک ختم ہوچکی ہوتی، پرویز مشرف تاریخ پڑھ لیتے تو قبائلی علاقوں میں فوج نہ بھجواتے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں کبھی امریکا کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی، اس جنگ کی مخالفت کرنے پر مجھے طالبان خان کا نام دے دیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ پرویز مشرف تاریخ پڑھ لیتے تو قبائلی علاقوں میں فوج نہ بھیجتے، ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔وفاقی منتظم شدہ قبائلی علاقوں (فاٹا) کے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں ضم ہونا ضروری ہے جو ایسا نہیں چاہتا وہ فاٹا کے عوام کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتا۔ فاٹا کی خیبرپختونخوا میں انضمام کی مخالفت کرنے والے قبائلیوں کے دشمن ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومتی وزراء کو اندازہ ہی نہیں کہ قبائلی علاقے کے لوگوں کے مسائل کیا ہیں کوشش کروں گا کہ فاٹا کا جلد از جلد پختونخوا کے ساتھ الحاق ہو، ہم فاٹا کے الحاق کے لیے پوری طرح مہم چلائیں گے۔
عمران خان

Comments
Loading...