تجارتی جنگ، یورپ نے چین کی حمایت حاصل کرنے سے انکار کر دیا

لاہور:  امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کے معاملے پر یورپ نے چین کی امریکا کے خلاف ملکر لڑنے کی پیشکش ٹھکرا دی۔

امریکا، یورپ اور چین کی درآمدات پر ٹیکس لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔یورپی یونین کا کہنا ہے بیجنگ چاہتا ہے کہ یورپ واشنگٹن کے خلاف کھڑا ہو جائے لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے اور اس کے بارے میں چین کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے۔

واشنگٹن چھ جولائی کو چینی درآمدات پر 34 بلین ڈلرز کا اضافی ٹیکس عائد کردے گا جس کے جواب میں بیجنگ کا کہناہے کہ وہ بھی اسی دن امریکی درآمدات پرجواباً 34 بلین ڈالرز کے ٹیرف عائد کردے گا۔

Comments
Loading...