اسلام آباد ہائیکورٹ کا زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے زلفی بخاری پر سفری پابندیاں ختم کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دوسری درخواست میں بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی تحقیقات اور نور خان ائیر بیس سویلین کے استعمال کرنے کی تحقیقات کی استدعا مسترد کر دی۔

یاد رہے نیب نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی استدعا کی تھی، مگر وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بجائے بلیک لسٹ میں ڈال دیا، زلفی بخاری نے بلیک لسٹ میں نام ڈالنے کو چیلنج کر رکھا تھا۔

Comments
Loading...