طیب اردوان دوسری مدت صدارت کا حلف پیر کو اٹھائیں گے

انقرہ:  نئے صدارتی نظام کے تحت وزیر اعظم کا عہدہ ختم ہو گیا ہے، وزیروں کی تعداد کم کر دی جائیگی، طیب اردوان کو وزرا برطرف کرنے کا اختیار مل جائیگا۔

ترکی میں صدر کا عہدہ مزید طاقتور ہو گیا، جون میں صدارتی انتخابات جیتنے والے ترک رہنما طیب اردوان پیر کو دوسری مدت کے لیے صدارت کا حلف اٹھائیں گے، نئے صدارتی نظام کے تحت وزیر اعظم کا عہدہ ختم کر کے نئی کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد 26 سے کم کر کے 16 کر دی جائے گی۔

نئے نظام میں اسمبلی کا کوئی ممبر، وزیر نہیں بن سکتا،”بینالی یلدرم” ترکی کے 27 ویں اور آخری وزیر اعظم ہیں، جو پیر کو عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے، حلف اٹھانے کے بعد طیب اردوان کو وزارء کو برطرف کرنے سمیت متعدد نئے اختیارات حاصل ہونگے۔

Comments
Loading...