کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، ایک چینی شہری ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:  کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چینی باشندہ ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کہتے ہیں کہ چینی باشندے کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

ڈیفنس زمزمہ پارک کے قریب نامعلوم کار سواروں نے گاڑی میں موجود دو چینی باشندوں پر فائرنگ کر دی، اس کے نتیجے میں ایک چینی باشندہ چین زو شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسرے نے بھاگ کر جان بچائی، فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے، چینی باشندے کے سر میں دو گولیاں لگیں ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 9 خول ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں چینی باشندے چائنہ شپنگ کمپنی کے ملازم ہیں اور لالہ زار میں رہائش پذیر ہیں۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول کو فرانزک کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

Comments
Loading...