تائیوان ٹینس ٹورنامنٹ ہنگری نے جیت لیا

فائنل میں فاتح ملک کی تیمیا بابوش نے یوکرائن کی کترینا کو سات پانچ اور چھ ایک سے مات دے دی

تائیوان : تائیوان ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہنگری کی تیمیا بابوش نے یوکرائن کی کترینا کو ہرا کر ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا ہے۔ تائیوان ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہنگری کی تیمیا بابوش اور یوکرائن کی کترینا مد مقابل ہوئیں۔

ہنگری کی کھلاڑی نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ سات پانچ سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی انہوں نے مخالف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ تیمیا نے اس بار با آسانی چھ ایک سے فتح حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے ٹائٹل پر قبضہ جما لیا۔

Comments
Loading...