
فٹبال کے سپر سٹارز نیمار جونیئر اور کرسٹیانو رونالڈو کی سالگرہ
لاہور: برازیلی فٹبالر نیمار جونیئر نے آج زندگی کی چھبیس بہاریں دیکھ لیں۔ انہی کے روایتی حریف سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی آج 33 برس کے ہو گئے۔
دنیائے فٹبال نے دونوں سپر سٹار کھلاڑیوں کی سالگرہ کی خوب خوشیاں منائیں۔ ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے والے کھلاڑیوں کی اکٹھی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی۔
پانچ فروری انیس سو بانوے کو برازیلی سرزمین پر فٹبال کا سٹار پیدا ہوا۔ اپنی خداداد صلاحیتوں سے دنیائے فٹبال میں مانگ بڑھ گئی۔ بارسلونا کو خیرباد کہا اور مہنگے ترین معاہدے سے فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمن کو جوائن کر لیا۔ رواں سال آئرلینڈ میں شیڈول فائیو اے سائیڈ کا بھی حصہ بن گئے ہیں۔
اتفاق سے آج ہی کے روز پیدا ہو کر دنیائے فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی بننے والے کرسٹیانو رونالڈو نے بھی سالگرہ کی خوشیاں منائیں۔ فٹبال ماہرین و شائقین کی آنکھ کا تارہ کھلاڑیوں نیمار اور رونالڈو کی اکٹھی تصویر سوشل میڈیا پر خوب ہِٹ ہوئی۔