Official Web

نادیدہ قوتوں سے پُرامن اور مستحکم پاکستان برداشت نہیں ہو رہا: آرمی چیف

راولپنڈی:  آرمی چیف نے ہارون بلور پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے بلور خاندان اور اے این پی سے اظہار افسوس کیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، نادیدہ قوتوں سے پُرامن اور مستحکم پاکستان برداشت نہیں ہو رہا، پر امن اور مستحکم پاکستان کیلئے کوشاں ہیں۔

یاد رہے یکہ توت میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکے میں 20 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہداء میں سابق صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کے فرزند ہارون بلور بھی شامل ہیں جو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 سے انتخابات لڑرہے تھے۔

Maj Gen Asif Ghafoor

@OfficialDGISPR

COAS shares grief of Bilour family & ANP on condemnable targeting of Haroon Bilour & victims of heinous terrorist attk.“We are fighting against nexus of inimical forces which aren’t willing to absorb a peaceful & stable Pakistan. We remain undeterred & shall IA defeat them” COAS.

ہارون بلور جیسے ہی سٹیج کے قریب پہنچے خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، ہارون بلور کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی۔ اس سے قبل ان کے والد بشیر احمد بلور کو بھی 2012ء میں اسی طرح کے خود کش حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔

Comments
Loading...