آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا ہم نے نہیں کہا، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا ہے کہ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نہیں کہا اور نہ یہ دونوں ملزم ہیں۔

سپریم کورٹ میں 35 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جاری ہے تاہم سابق صدر آصف زرداری تاحال پیش نہیں ہوئے، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ہر شخص کا اپنا وقار اور حرمت ہے، کسی کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے، ایسا حکم نہیں دیں گے جس سے کسی کا حق متاثر ہو۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا ہم نے نہیں کہا، پھر ان کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا، آصف زرداری اور فریال تالپور ملزم نہیں، عدالت نے صرف ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا کہنا تھا۔

Comments
Loading...