بھاری کمبل اوڑھ کر سونا ذہنی تناؤ کم کرنے میں معاون

تحقیق کے مطابق ذہنی تناؤ اور قوت مدافعت میں کمی کی ایک بڑی وجہ نیند کی کمی کا ہونا ہے۔

 تحقیق کے مطابق ذہنی تناؤ اور قوت مدافعت میں کمی کی ایک بڑی وجہ نیند کی کمی کا ہونا ہے یہ آپکی ذہنی و جسمانی کارکردگیمیں کمی کر کے آپ کو تھکن اور سستی کا شکار بناتی ہے جبکہ آپکی فیصلہ سازی کی قوت کو بھی متاثر کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پرسکون نیند لانے کا ایک اہم ذریعہ بھاری اور وزن دار کمبل اوڑھ کر سونا بھی ہے۔ تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا جب ہمیں کوئی چیز چھوتی ہے تو یہ ہمارے اعصاب اور دماغ کو چوکنا کردیتی ہے کہ شاید کوئی خطرے کی بات ہے گویا ہلکی پھلکی چادر اوڑھ کر سونے کے دوران آپ کا دماغ جاگتا رہتا ہے اسکے برعکس اگر آپ وزنی کمبل لپیٹ کر سوئیں تو یہ آپکے دماغ اور اعصاب کو پرسکون کریگا، نتیجتاً آپکو گہری اور پرسکون نیند آئیگی۔ گرم کمبل آپکے جسم کو آرام دہ حالت میں لے آئیگا جس سے ذہنی تناؤ اور دماغی تھکن سمیت بے شمار پیچیدگیوں سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے بتایا یہ طریقہ علاج ان افراد کیلئے بھی فائدہ مند ہے جو بے چینی کا شکار یا منشیات کے عادی ہوں۔

Comments
Loading...