پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائیگا

بلاوایو: پاکستان اور زمبابوے کے خلاف 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ 

بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن سوا 12 بجے شروع ہوگا جب کہ دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

دونوں ٹیمیں رواں سال ایک بھی ون ڈے میچ نہیں جیت سکیں جب کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 0-5 سے شکست کا بھی سامنا رہا۔

قومی اسکواڈ فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان اور یاسر شاہ پر مشتمل ہے۔

میزبان ٹیم کی قیادت کے فرائض ہیملٹن مساکدزا انجام دیں گے جب کہ زمبابوین اسکواڈ میں برین چاری، ٹینڈائی چتارا، چامو چیباہا، ایلٹن چیکمبورا، ٹیندائی چیسارو، تیناشی کمنخوا، ویلنگٹن مساکدزا، پیٹر مور، ریان مری، تریسائی مساکنڈا، بلیسنگ مزربانی، ریچرڈ گراوا، لیام روچی، ڈونلڈ ٹریپانو اور مالکولم والر شامل ہیں۔

Comments
Loading...