ایمان علی کا فلم بنانے کا اعلان، سکرپٹ خود تحریر کریں گی

اداکارہ ان دنوں فلم کی کاسٹ فائنل کر رہی ہیں جس میں ان کی چھوٹی بہن بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

لاہور:  معروف ماڈل واداکارہ ایمان علی نے ہوم پروڈکشن کے تحت فلم بنانے کااعلان کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ عنقریب اپنی فلم کے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیں گی، جس کا سکرپٹ بھی وہ خود تحریر کر رہی ہیں جبکہ فلم میں مرکزی کردار بھی وہ خود نبھائیں گی تاہم ڈائریکشن کی ذمہ داریاں فی الحال کسی کو نہیں سونپی گئیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ایمان علی فلم کی ہدایات کے لئے شعیب منصور کی خدمات حاصل کریں گی۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ان دنوں فلم کی کاسٹ فائنل کر رہی ہیں جس میں ان کی چھوٹی بہن بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

Comments
Loading...