اسرائیلی فوج کا غزہ پر 2014ء کے بعد سب سے بڑا حملہ، 200 زخمی

غزہ: اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی سرحد کے قریب شدید بمباری کی ہے جب کہ ہفتہ وار ’حق واپسی مارچ‘ کے شرکاء پر قابض فوج کی فائرنگ سے 2 کم عمر نوجوان شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے جنگی جہازوں نے غزہ سرحد کے قریبی علاقوں میں متعدد مقامات پر بم برسائے، 2014ء کی جنگ کے بعد اسرائیل کا یہ اب تک کا غزہ کی پٹی پر سب سے بڑا حملہ ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی جانب سے راکٹ فائر کیے جانے کے جواب میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، صیہونی فوج نے تحریری بیان میں کہا کہ غزہ سرحد کے قریب 40 سے زائد حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جب کہ 2 سرنگوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

دوسری جانب حق واپسی مارچ کے مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد گریٹ ریٹرن مار

Comments
Loading...