شمال مشرقی کانگو میں دو قبائل کے درمیان جھڑپیں، 30 افراد ہلاک

دو قبائل کے درمیان ہونے والے تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی۔

کنساشا:  افریقی ملک کانگو میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو کے کیتھولک چرچ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ لینڈو اور ہیما قبائل کے درمیان گزشتہ چار روز سے ہونے والی جھڑپوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ان جھڑپوں کے دوران سینکڑوں گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ صوبائی گورنر عبداﷲ پینے مباکا نے ان جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔

Comments
Loading...