ایرانی فوج کے سربراہ کی 3 روزہ دورے پر پاکستان آمد

اسلام آباد: ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجرجنرل محمد باقری پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کیلیے اعلیٰ سطح کے وفدکے ہمراہ 3روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

نورخان ایئربیس پر پاک فوج کے اعلیٰ حکام اور پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے میجر محمد باقری کا خیر مقدم کیا۔ وہ یہ دورہ پاکستان کے اپنے ہم منصب جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پرکرررہے ہیں۔

دورے کے دوران وہ پاکستان کے سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، سرحدی انتظام، دہشت گردی کے خلاف جنگ اورعلاقائی اور عالمی پیش رفت زیر غورآئے گی۔

 

Comments
Loading...