انتخابی مہم 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب ختم کرنیکا حکم

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کے احکامات دیدیئے اور ذرائع ابلاغ پر انتخابی مہم سے متعلق کسی بھی نوعیت کی اشتہار بازی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کا تقاضا ہے کہ پولنگ سے 48 گھنٹے پہلے انتخابی مہم ختم کر دی جائے، اس لئے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کے احکامات دیئے ہیں اور ذرائع ابلاغ میں انتخابی مہم سے متعلق کسی بھی نوعیت کی اشتہار بازی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

Comments
Loading...