بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو دولت کا رعب دکھانا مہنگا پڑگیا

بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو دولت کا رعب دکھانا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی گلوکار میکا سنگھ خبروں میں رہنے کا فن جانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کبھی سلمان خان سےمتعلق متنازع بیان دیتے ہیں تو کبھی پاکستان دشمنی پر اتر آتے ہیں۔

اب اداکار نے سستی شہرت کے لیے نیا حربہ استعمال کیا ہے لیکن یہ سب کرنا ان کو مہنگا پڑگیا ہے۔

 

بھارتی گلوکار میکا سنگھ پاکستان دشمنی میں دو ہاتھ آگے نکل گئے

گزشتہ دنوں میکا سنگھ کو امریکی شہر ڈیلاس میں ایک شو میں شرکت کے بعد دبئی جارہے تھے جہاں انہوں نے جہاز سے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ مائیکل جیکسن کہتا تھا کہ اکیلے سفر کرنا ہے تو میں نے بھی سوچا اکیلے سفر کیا جائے اور میں نے پوری بزنس کلاس بک کرالی ہے۔

 

وہ یہیں نہیں رکے اس کے بعد انہوں نے کہا کہ پوری فرسٹ کلاس میں نے بک کرائی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اب سب مشہور شخصیات میری پیروی کریں گی اور ٹرینڈ شروع ہوجائے گا، یہ سب کرنے کے لیے بڑا دل چاہیے اور صرف ایک ہی شیر ہے جو یہ سب کرسکتا ہے، وہ میکا سنگھ ہے۔

 

Shaan

@singer_shaan

Inspired by @MikaSingh booking entire First Class of Emirates.. dekhiye main kya kar baitha ????????????

گلوکار کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد انہیں کئی مداحوں نے آڑے ہاتھوں لیا اور صرف دولت کا دکھاوا اور بچپنا قرار دیا۔

میکا سنگھ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایک اور نامور گلوکار شان نے بھی ویسی ہی ویڈیو بناکر ان کا مذاق اڑایا۔

شان بھی فیملی کے ساتھ تفریح کے لیے گیمنگ ایریا گئے تو وہاں میکا سنگھ کی پیروڈی میں ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے مداحوں نے بے حس پسند کیا ہے۔

Comments
Loading...