اسرائیل نے غزہ تک ایندھن کی ترسیل بند کر دی

مقبوضہ بیت القدس:  حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی پر غباروں کے ذریعے آتش زنی کے تازہ واقعات کے بعد اسرائیل نے سامان کی ترسیل کے واحد راستے پر پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کیرم شلوم کے راستے سے اب اتوار تک ایندھن کی ترسیل ممکن نہیں ہو گی تاہم خوراک اور ادویات کو بھیجنے کی اجازت ہوگی۔

اسرائیل کے وزیر دفاع اویگدور لائیبرمین کہتے ہیں کہ یہ حماس کی جانب سے ’مسلسل کی جانے والی پرتشدد کارروائیوں‘ کا جواب ہے۔

Comments
Loading...