
پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی معاہدے کے ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط کر دیئے گئے
پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون پر مبنی معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات مضبوط ہونگے ¾مریم اور نگزیب
عوامی رابطوں کو فروغ حاصل ہو گا ¾ دونوںممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں ¾اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا ¾ توانائی، معاشی تعاون ، بنیادی ڈھانچے اورعوامی رابطوں سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مضبوط ہونگے ¾چینی وزیر ثقافت سے ملاقات میں بات چیت
وزیر مملکت کی سی پیک روٹ پرایف ایم ریڈیوکے قیام اور تصویری نمائش اورطلباءکویونیورسٹی میں سکالرشپس کی تجویز
بیجنگ (این این آئی)پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی معاہدے کے ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط کر دیئے گئے جبکہ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون پر مبنی معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات مضبوط ہونگے اور عوامی رابطوں کو فروغ حاصل ہو گا ¾ دونوںممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں ¾اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا ¾ توانائی، معاشی تعاون ، بنیادی ڈھانچے اورعوامی رابطوں سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مضبوط ہونگے ۔ منگل کو پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی معاہدے کے ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط کر دیئے گئے ¾پاکستان کی طرف سے وزیرمملکت مریم اورنگزیب اور وزیر ثقافت چین لو شوگانگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔چین میں پاکستانی سفیر اور دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام اس موقع پر موجود تھے ۔ قبل ازیں وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے چین کے وزیر ثقافت لو شوگانگ سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دور ان بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون پر مبنی معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات مضبوط ہونگے اور عوامی رابطوں کو فروغ حاصل ہو گا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک شراکت دار ہیں انہوںنے کہاکہ پاکستان چین تعلقات اوردوستی پہاڑوں سے اونچی اور سمندروں سے زیادہ گہری ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ دونوںممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں ¾اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔وزیرمملکت نے کہاکہ دونوں ملکوں کے عوام ثقافتی تعلقات میں مزید اضافہ کے خواہاں ہیں۔وزیرمملکت نے کہاکہ صدر شی جن پنگ کا ون بیلٹ ون روڈ کا منصوبہ علاقائی اور عالمی ترقی کیلئے سنگ میل ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ معاہدے پر دستخط سے دونوں ملکوں پر عمل درآمد کے حوالے سے مزید ذمہ داری عائد ہوگئی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ توانائی، معاشی تعاون ، بنیادی ڈھانچے اورعوامی رابطوں سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مضبوط ہونگے اور دونوںملکوں کے ورثے کو ترویج حاصل ہو گی۔ وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان چین تعلقات کاہماری ثقافت سے گہرا تعلق ہے۔ مریم اورزنگزیب نے کہاکہ وزارت اطلاعات پاکستان چین ثقافتی تعلقات مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔وزیرمملکت مریم اور نگزیب نے کہا کہ گزشتہ سال سی پیک ثقافتی کارروان کاصوبے ژان جیانگ سے گوادرتک انعقاد کیاگیا۔وزیرمملکت نے کہاکہ چین کے ثقافتی طائفوں نے کارروا ن میں بھرپورشرکت کی ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی روابط اور تعلقات کے حوالے سے سنگ میل ہوگا۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے سی پیک روٹ پرایف ایم ریڈیوکے قیام اور تصویری نمائش اورطلباءکویونیورسٹی میں سکالرشپس کی بھی تجویز دی ۔ وزیر ثقافت چین لوشو گانگ نے کہاکہ دونوں ملکوں میں خصوصی اوردوستانہ تعلقات ہیںانہوںنے کہاکہ سی پیک دونوں ملکوں کی ثقافتوں کے تبادلے کابھی منصوبہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران باہمی ثقافت کے 38پروگرام ہوئے۔لوشوگانگ نے پاکستان میں آثار قدیمہ اورتاریخی وثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے مرکزکے قیام کی تجویز پیش کی ۔ چینی وزیر نے کہا کہ ثقافتی اورتاریخی مرکز میں پیشہ وروں کوتربیت بھی دیں گے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ چین معاشی اعتبار سے دنیاکامرکزبنتاجارہاہے ¾بہت جلد چین عالمی معیشت میں پہلا مقام حاصل کرلے گا انہوںنے کہاکہ توانائی اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے توجہ کامرکز ہیں۔وزیرمملکت نے کہاکہ پاکستانی میڈیانے سی پیک کی آگاہی میں اہم کرداراداکیا۔انہوںنے کہاکہ گوادرسرمایہ کاری ایکسپومیں 5ہزارسے زائدتاجرشریک ہوئے ¾گوادرایکسپوکوپاکستان کے تمام نیوزچینلز نے براہ راست دکھایا۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ چین کاموسم بہارکافیسٹول پاکستان میں جوش و جذبے سے منایاگیا ¾ ملک بھرکے سکولوں میں ثقافتی سرگرمیوں کاانعقاد کیاگیا ۔مریم اورنگزیب اور لوشو گانگ کے درمیان ملاقات میں پاک چین قومی ثقافتی سینٹر کے قیام کے حوالے سے مستقبل کا پلان ،ثقافتی فلم اکیڈمی اور پاک چین ثقافتی سسٹر کالج کے قیام پر بھی گفتگو ہوئی ۔بین الاقوامی ثقافتی سی پیک کانفرنس کے انعقاد کی تجویز اور چینی سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔وزیر مملکت اور چین کے ثقافتی وزیر کا پاکستان میں آثار قدیمہ کے مرکز کے قیام اور مشترکہ ثقافتی دستاویزی فلمیں بنانے کے معاہدوں کی اہمیت اور ضرورت پر زوردیا ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ سی پیک امن اور خوشحالی کی شاہراہ ہے ¾چین پاکستان اکنامک کوریڈور دونوں ممالک کے دوران ثقافتی اور عوامی رابطوں کی راہداری ہے ۔