ڈان لیکس انٹرنیشنل ایجنڈا، مواد عالمی ذرائع سے حاصل کیا گیا: حمید ہارون کا اعتراف

اسلام آباد:  ڈان لیکس کے بعد ڈان اخبار کے سی ای او کا بھی ایک متنازعہ انٹرویو سامنے آگیا۔ بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں حمید ہارون نے اعتراف کیا کہ ڈان لیکس انٹرنیشنل ایجنڈا تھا اور مواد عالمی ذرائع سے حاصل کیا گیا۔

ڈان لیکس کے بعد ڈان اخبار کے سی ای او کا بھی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازعہ بیان سامنے آگیا۔ بی بی سی کو انٹرویو میں اخبار کے مالک حمید ہارون قومی سلامتی سے متعلق چھبتے سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے میزبان اسٹیفن سیکر نے ڈان کی آزادی اور غیر جانبداری پر سوال اٹھاتے ہوئے حمید ہارون سے پوچھا کہ سول ملٹری تعلقات میں تناؤ تو آپ کے ادارے کی وجہ سے پیداہوا۔ آپ نے کہا جمہوریت کو خطرہ ہے، میڈیا پر حملے ہو رہے ہیں؟ مگر اس ساری صورتحال میں ڈان اخبار تو مسلسل شائع ہورہا ہے، آپ کا دعویٰ اور زمینی حقائق مختلف ہیں۔ اگرمیڈیا پر حملے ہو رہے ہیں تو کیا آپ کودھمکی ملی؟۔

حمید ہارون نے اعتراف کیا کہ انہیں بلواسطہ یا بلاواسطہ فون پر کوئی دھمکی نہیں ملی۔ حمید ہارون نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ڈان لیکس انٹرنیشنل ایجنڈا تھا اور مواد عالمی ذرائع سے حاصل کیا گیا۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

The blatant bias of Dawn against PTI has now come out in the open. So much for Dawn’s neutral and liberal credentials! Complete farce! Full marks to Stevan Sackur for exposing Dawn in his BBC HardTalk interview.

بی بی سی کے پروگرام بارڈ ٹاک پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان نے ٹویٹ میں برطانوی نشریاتی ادارے کے میزبان اسٹیفن سیکر کو شاباش دی۔ کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ڈان کا تعصب پوری طرح واضح ہوچکا ہے، ڈان کی غیر جانبدارانہ اور لبرل ساکھ کیلئے یقیناً یہ ایک بڑا دھچکہ ہے۔ سب ڈھونگ ہی تو تھا جو آشکار ہوا۔

stephen sackur

@stephensackur

Seems like my interview with Hameed Haroon, boss of @dawn_com has caused quite a stir in …. Hope Pakistanis embrace concept of rigorously, courteously questioning all key public figures this election season…

Imran Khan

@ImranKhanPTI

The blatant bias of Dawn against PTI has now come out in the open. So much for Dawn’s neutral and liberal credentials! Complete farce! Full marks to Stevan Sackur for exposing Dawn in his BBC HardTalk interview.

اس انٹرویو کے بعد بی بی سی کے اینکر نے خود بھی ایک ٹویٹ کیا۔ اسٹیفن سیکر کہتے ہیں کہ لگتا ہے حمید ہارون کے انٹرویو سے پاکستان میں ہلچل مچ گئی ہے اور امید ہے پاکستان اہم شخصیات سے کڑے سوالات کا تصور تسلیم کرے گا۔

Comments
Loading...