فہد مصطفٰی اور مہوش حیات کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا ٹریلر جاری

لاہور:  فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جسے فلم بینوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

فلم کے ٹریلر میں دونوں اداکاروں کے درمیان ان کے کرداروں کے حوالے سے تال میل کی ایک جھلک ملتی ہے۔فلم میں فہد ٰ کی والدہ اپنے بیٹے کو حکم دیتی ہیں کہ وہ اپنی بڑی بہن کی شادی سے قبل شادی نہیں کر سکتے۔ فلم میں ہمارے معاشرے سے جڑے مسائل کو نمایاں کیا گیا ہے۔

یہ فلم ’نامعلوم افراد‘ کے فلم میکرز ڈائریکٹر نبیل قریشی اور پرڈیوسر فضا علی مرزا کی جانب سے بنائی جا رہی ہے۔ امکان ہے کہ لوڈ ویڈنگ رواں سال عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

Comments
Loading...