پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

بولاوائیو: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔

کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن سوا 12 بجے شروع ہوگا، گرین شرٹس کو پہلے ہی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم میں مزید کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی جو کھلاڑی اب تک نہیں کھیلے انہیں بھی موقع دیں گے۔

Comments
Loading...