عابد باکسر کی سیشن کورٹ میں پیشی، 10 مقدمات میں ضمانت منظور

لاہور:  لاہور کے سیشن عدالت نے اینکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی، سابق پولیس انسپکٹر پر قتل سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔

خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے متعدد مقدمات میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو 27 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، عابد باکسر کے سسر نے سابق انسپکٹر کے تحفظ کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عابد باکسر کی زندگی کو خطرہ ہے لہٰذا تحفظ فراہم کیا جائے۔

عابد باکسر سے متعلق وفاقی حکومت کا ہائیکورٹ میں بیان جمع کراتے ہوئے کہنا تھا عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے، سابق پولیس افسر کو 19 فروری کو پاکستان منتقل کیا گیا۔

 

Comments
Loading...