انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ’طیفا ان ٹربل‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

فلم بینوں کا انتظار اب ختم ہوا کیوں کہ ایکشن، کامیڈی، رومانس اور تھرل سے بھرپور فلم ’طیفا ان ٹربل‘ آج ریلیز ہوگئی۔

فلم ’طیفا ان ٹربل‘ لائٹ اینگل، مانڈوی والا انٹر ٹینمنٹ، ٹیڈ پول فلمز اور جیو فلمز نے پیش کی جس کی شاندار ہدایت کاری احسن رحیم نے کی ہے۔

 فلم میں گلوکار و اداکار علی ظفر اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیا جب کہ فلم کی کاسٹ میں فیصل قریشی سمیت کئی نامور اداکار بھی شامل ہیں۔

فلمی مناظر—.اسکرین گریب

گزشتہ روز کراچی میں فلم کا شاندار پریمئر ہوا جس میں فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ دیگر شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

شوبز ستاروں نے فلم کو ’طیفا ان ٹربل‘ کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے نئی بنیاد قرار دیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے فلم کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور بھرپور انٹرٹینمنٹ پیکج کہا جا رہا ہے۔

فلم بینوں کا کہنا ہے کہ ’طیفا ان ٹربل‘ میں فلمائے گئے مناظر بہترین ہیں، تمام گانے شاندار ہیں جب کہ مایا اور علی کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔

فلمی مناظر—.اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر بھی فلم کی تعریف کے چرچے ہیں اور پرستار علی اور مایا کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر صارف ابیرہ عثمان نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں سب کو فلم دیکھنے کا مشورہ دیا اور لکھا کہ یہ  فلم پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر ریکارڈ توڑے گی۔

 

Abeera Usman@usman_abeera

Guys go and watch its an amazing film and extremely talented actors @mayaali07 @AliZafarsays . This film is really going to break records of Pakistan internationally. Beat of luck @AliZafarsays @mayaali07

ایسی ہی ایک اور صارف رابعہ ملک نے فلم دیکھنے کے بعد ایک ٹوئٹ پوسٹ کی جس میں بتایا کہ فلم "masterpiece” اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہے جس میں بہترین کامیڈی ہے۔

 

Rabiya Malik@rabiya__malik

Just finished watching , and let me tell you IT’S A MASTERPIECE!!! Truly entertaining and so far the best comic movie Pakistani cinema has ever produced! Well done @theotherahsan and team! @TeefaInTrouble @AliZafarsays @mayaali07

واضح رہے کہ فلم طیفا ان ٹربل پاکستان کی تاریخ میں پہلی فلم ہے جو 25 ممالک میں ریلیز ہوئی ہے۔

Comments
Loading...